پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے، لیاقت جتوئی کا وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو نوٹس بھیجنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے، لیاقت جتوئی کا وزیراعظم کے ...
پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے، لیاقت جتوئی کا وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو نوٹس بھیجنے کا اعلان
سورس: Twitter/@liaquatalijatoi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ، سینٹ ٹکٹ بیچنے کے الزام کے بعد پارٹی رہنما لیاقت جتوئی نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور اپنی ہی پارٹی کے رہنما شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیاہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفگتو کرتے ہوئے لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے، شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجوں گا،  وزیراعظم عمران خان کو پتا ہی نہیں کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر ہاؤس سندھ میں ہوا۔

سیف اللہ ابڑو کی جانب سے بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس پر لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ وہ 22 گریڈ کے افسر نہیں کہ شوکاز نوٹس سے دھمکایا جائے گا، وہ شو کاز نوٹس کا جواب نہیں دیں گے۔

ادھرسیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ نے کیا، یہ فیصلہ پارٹی کا ہے۔