حلف دے سکتا ہوں آشیانہ ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ ہے فراڈ ہے ،شہبازشریف 

حلف دے سکتا ہوں آشیانہ ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ ہے فراڈ ہے ،شہبازشریف 
حلف دے سکتا ہوں آشیانہ ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ ہے فراڈ ہے ،شہبازشریف 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال سے متعلق کیس میں شہبازشریف نے کہاکہ حلف دے سکتا ہوں آشیانہ ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ ہے فراڈ ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں آشیانہ اقبال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کو عدالت میں پیش کردیا،شہبازشریف نے کہاکہ حلف دے سکتا ہوں آشیانہ ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ ہے فراڈ ہے ،سابق چیف جسٹس نے بھی کہا پنجاب حکومت نے خزانے کو تحفظ دیا ،میں نے قوم کا پیسہ بچایا اور خزانے کا تحفظ کیا ہے ،احد چیمہ بھی موجود ہیں انہوں نے بڑی محنت کی ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ میں خطا کار انسان ہوں لیکن میں نے کرپشن نہیں کی ،میں نے اورنج لائن ٹرین بنائی اچھے کام کی تعریف ہونی چاہیے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -