انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا االلہ کے اکاﺅنٹ کھولنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کی بینک اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،جج شاکر حسن نے لیگی رہنما کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے رانا ثنا اللہ کا سیلری اکاﺅنٹ کھونے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنا اللہ کی اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، رانا ثنااللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اپنے جواب میں بتایا کہ رانا ثنااللہ کے سیلری اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے تنخواہ آ رہی ہے۔ جس پر رانا ثنا کے وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم سیلری اکاؤنٹ کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا سیلری اکاﺅنٹ کھولنے کاحکم دیدیا۔