آزاد کشمیر میں انتخابات کی تیاریاں، سیف اللہ نیازی اور سردار تنویر الیاس خان سمیت دیگر رہنمائوں کی طویل مشاورت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیف ارگنائیزر سیف اللہ خان نیازی، سکریٹری جنرل راجہ عامر کیانی ، سکریڑی جنرل سکریٹریٹ سید نعمان شاہ اور سردار تنویر الیاس خان کی آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات پر ایک طویل مشاورت عمل میں آ ئی، تحریک انصاف کے چاروں قائدین نے انتخابات کے حوالے سے اچھی شہرت کے حامل ، ہم خیال عوامی مقبولیت رکھنے والے لوگوں کو پارٹی کی طرف راغب کرنے اور انتخابی عمل میں جانے سے پہلے حکمت عملی کو ذاتی ،علاقائی اور گروہی تعصب سے بالا ہوکر آزاد کشمیر کی ترقی بد عنوانی سے پاک قیادت پر توجہ مرکوز کرنے کو مرکزی نکتہ قرار دیا اور نظریاتی ورکر کی حوصلحہ افزائی کو پارٹی کی اساس قرار دیا.