اداکارہ عائزہ خان نے شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر شیئرکردیں
کراچی (آئی این پی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ منفرد فوٹو شوٹ کرایا۔
View this post on Instagram
عائزہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن (ایپ)انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں عائزہ خان اور دانش نے مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں واک کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ایک منفرد تصویر شیئر کی تھی جبکہ تصویر میں عائزہ خان نے سرمئی اور سبز رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا اور وہ مسکراتے ہوئے ڈفلی بجا رہی تھیں۔
View this post on Instagram
مداحوں نے عائزہ خان کی اس منفرد مگر خوبصورت تصویر کے لیے بہت پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔عائزہ خان آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔