مجھے خود فون کیا تھا کہ ۔ ۔ ۔یاسرحسین کے دعویٰ پراداکارہ نوشین شاہ پھٹ پڑیں، معافی کا مطالبہ کردیا
لاہور (آئی این پی)اداکارو میزبان یاسر حسین نے دعویٰ کیا تھاکہ ان کی شادی میں 30 کے لگ بھگ لوگ بن بلائے مہمان تھے اوراس کی ایک وجہ شادی کارڈ کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا تھا، ان میں اداکارہ نوشین بھی شامل تھیں، اسی وجہ سے دولہا دلہن سے زیادہ تصاویر نوشین کی بنیں لیکن اب اداکارہ نوشین شاہ پھٹ پڑیں اور یاسر حسین سے معافی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارو میزبان یاسر حسین نے نجی ٹی وی کے شو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی میں اداکارہ نوشین شاہ بن بلائی مہمان تھیںجس پر نوشین شاہ کی جانب سے ابتدائی طورپر کوئی واضح جواب دینے کے بجائے انسٹاگرام سٹوری پر ایک مختصر کیپشن درج کیا گیا۔کیپشن میں اداکارہ نے لکھا جب آپ ایک سلطنت کی تعمیر میں مصروف ہو ں تو آپ کسی کی احمقانہ باتوں پر توجہ نہیں دیتے، میں توجہ ہٹانے میں بے حد مصروف ہوں۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ نوشین شاہ نے کہا کہ یاسر نے مجھے خود فون کیا اور شادی پر مدعو کیا،میں کسی کے گھر بھی نہیں جاتی، کیا کوئی کسی کے گھر بن بلائے جاسکتا ہے ؟بے وقوف کو اپنی تقریر سے اور دانش مند کو اپنی خاموشی سے پہچانا جاتا ہے۔اداکارہ نوشین شاہ نے کہا کہ مجھے یاسر پر افسوس ہے کیونکہ یقینی طور پر یاسر کے ساتھ کچھ شدید ذہنی مسائل ہیں اور مجھے اقرا پر بھی افسوس ہے کہ وہ اس کی ٹیم کا حصہ ہیں ، یاسر کی بات سے مایوس ہوئی ہوں اور توقع کرتی ہیں کہ وہ معافی مانگیں۔