وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکا لیکن اس پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ بڑا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکا لیکن اس پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ بڑا دعویٰ
وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکا لیکن اس پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ بڑا دعویٰ
سورس: Twitter/@GovtofPakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے اخراجات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 2021 کے دورہ سری لنکا پر صرف 14 ہزار 800 ڈالرز(ساڑھے 23لاکھ روپے سے زائد) خرچ ہوئے۔

 اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بتایا کہ 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا پر دو لاکھ 76 ہزار 266 ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کیا جو گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا ہے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر، وزیراعظم اور تجارتی وفود سے ملاقاتیں کی تھیں۔