بابراعظم نے کمال کر دیا، پی ایس ایل میں ایسا شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا کہ آپ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم لیگ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے بابراعظم نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے 62 رنز کی اننگز کھیل کر پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے پی ایس ایل کا ٹاپ سکورر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اننگز کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے 41رنز مکمل کرتے ہی کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا اور اس کے بعد مزید 21 رنز کا اضافہ بھی کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پی ایس ایل کے تمام سیزنز میں اب تک 1579 رنز بنائے ہیں۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شین واٹسن ہیں جنہوں نے 1361 رنز بنا رکھے ہیں تاہم رواں سیزن میں وہ حصہ نہیں لے رہے جس کے باعث وہ اس فہرست میں اپنی پوزیشن بہتر نہیں بنا سکیں گے۔