وہ ایم پی اے جس نے استعفے کی دھمکی دے کر اپنے حلقے میں 137 کلومیٹر طویل  سڑکوں کی منظوری لے لی، دوسرے ارکان کو بھی راستہ دکھا دیا

وہ ایم پی اے جس نے استعفے کی دھمکی دے کر اپنے حلقے میں 137 کلومیٹر طویل  سڑکوں ...
وہ ایم پی اے جس نے استعفے کی دھمکی دے کر اپنے حلقے میں 137 کلومیٹر طویل  سڑکوں کی منظوری لے لی، دوسرے ارکان کو بھی راستہ دکھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 285 ڈیرہ غازی خان ون میں 137 کلومیٹر طویل سڑکوں کی منظوری دے دی۔ یہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی کا حلقہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پی پی 285 کیلئے تین اہم سڑکوں کی منظوری دی  گئی ہے۔ ان میں کوٹ قیصرانی تا  وہوا روڈ 42 کلومیٹر طویل ہوگی۔ اس کے علاوہ کوہر جنوبی پھگلہ 47 کلومیٹر اور مٹھوان تا چتر وٹہ 48 کلومیٹر طویل سڑک ہوگی۔ ان تینوں سڑکوں پر سوا ارب روپے  کے ترقیاتی فنڈز خرچ ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے علاوہ قیصرانی موڑ تا بہار والی روڈ کی مرمت کیلئے بھی فنڈز مختص کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ پی پی 285 سے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خواجہ داؤد سلیمانی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ حلقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی حکومت سے ناراض تھے۔انہوں نے گزشتہ ماہ سینیٹ انتخابات میں  پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ نہ دینے اور اپنے ہم خیال گروپ کا مشترکہ امیدوار لانے کابھی اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو جائیں گے اور ضمنی انتخاب میں  دوبارہ منتخب ہو کر اسمبلی میں آئیں گے۔