امریکہ نے جدید آئی ٹی وال محکمہ صحت پنجاب کے سپرد کردی، اس کا کیا فائدہ ہوگا؟

امریکہ نے جدید آئی ٹی وال محکمہ صحت پنجاب کے سپرد کردی، اس کا کیا فائدہ ہوگا؟
امریکہ نے جدید آئی ٹی وال محکمہ صحت پنجاب کے سپرد کردی، اس کا کیا فائدہ ہوگا؟

  

لاہور (ویب ڈیسک)امریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ’یو ایس ایڈ‘ کے توسط سے آج محکمہ صحت پنجاب کو آئی ٹی وال سپرد کی جس کے ذریعے کورونا وائرس کے اعداد و شمار کا جائزہ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا ۔ 

یو ایس ایڈ نے پاکستان کے وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ شراکت کی ہے تاکہ چاروں صوبوں کے ہیلتھ سیکریٹریٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کو مستحکم کیا جا سکے ۔ اس کے ذریعے کووڈ19 اور دیگر وبائی امراض سے متعلق حکومت پاکستان کے اقدامات کو تقویت ملے گی ۔ پنجاب کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر مستقبل میں فیصلہ سازی کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کے دیگر خطرات کی بھی نگرانی کرے گا۔ 

پنجاب کے سیکریٹری برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس ، اور یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر برائے پنجاب کیون شارپ نے آئی ٹی وال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر کیون شارپ نے کہا ہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر وبائی امراض کی روک تھام ، انکی تشخیص اور نگرانی کے حوالے سے حکمت عملی اور پالیسی کی سطح پر رہنمائی فراہمی فراہم کرے گا ، ہمارا مقصد کورونا کا سد باب ، صوبے میں صحت کی بنیادی خدمات کی فراہمی اور انسانی زندگیوں کو بچانا ہے ۔ 

یو ایس ایڈ کی حکومت پنجاب کے ساتھ شراکت میں صوبہ میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام چھتیس اضلاع میں بیماریوں کی نگرانی کے یونٹوں کا قیام ، کورونا کے لئے نگرانی ، شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے1200اہلکاروں کی تربیت اور انفیکشن کی روک تھام شامل ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -