این اے 75ضمنی انتخاب کالعدم، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

این اے 75ضمنی انتخاب کالعدم، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومت نے بڑا قدم ...
این اے 75ضمنی انتخاب کالعدم، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے این اے 75میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پرسپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری پر علی اسجد ملہی اپیل دائر کریں گے ۔

خیال رہے کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں امن و امان کی صورتحال سمیت پریزائڈنگ افسران کے غائب ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 75 پر 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے قانونی ٹیم مشاورت کرے گی جس کے بعد اپیل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -