نیوزی لینڈ کا ٹی 20 میں 220 رنز کا ہدف، لیکن کینگروز کتنے سکور پر ہی ڈھیر ہوگئے؟ بڑے میچ کا دلچسپ نتیجہ
ڈونیڈن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسڑیلیا کو چار رنز سے شکست دیدی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے گیے 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسڑیلین ٹیم 215 رنز بناسکی۔آسڑیلیا کی جانب سے مارکس سٹوئنس 37 گیندوں پر 78،فلپی 32 گیندوں پر 45اور ڈینئل سیمز 15 گیندوں پر 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے چار جبکہ جمی نیشیم نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 219 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 50 گیندوں پر 97 اور کین ولیمسن 35 گیندوں پر 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسڑیلیا کی جانب سے رچرڈسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا۔