’الیکشن کمیشن نے خود پر لگا داغ دھونے کی کوشش کی‘ این اے 75 ضمنی انتخاب کالعدم، مریم نواز نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ این اے 75 کا انتخاب کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی اور الیکشن کمیشن پر لگے داغ کو دھونے کی کوشش کی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ووٹ کو عزت دی۔ اس فیصلے کے ذریعے الیکشن کمیشن نے ووٹ کی حفاظت کرنے کی آئینی ذمہ داری نبھا کر نہ صرف الیکشن کمیشن پر لگے الزامات کو دھونے کی کوشش کی ہے بلکہ ہر جمہوریت پسندکا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے کھلی دھاندلی، برستی گولیوں اور حکومتی ہتھکنڈوں کے سامنے جھکنے سے انکار کیا، انہوں نے اس خوف اور جبر کے باوجود باہر نکل کر نہ صرف ووٹ ڈالا اور اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیابلکہ انہوں نے ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر ورکرز سپورٹر اور ووٹر کو بھی مبارکباد دینا چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے میاں صاحب کو سرخرو کیا انکے بیانیے کی گونج آج پورے ملک میں نہ صرف سنائی دے رہی ہے بلکہ اسکا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے.ECPنے یہ فیصلہ پھر ڈسکہ کے عوام کے ہاتھ میں دےدیاہے. pic.twitter.com/htENXlwYxo
— PML(N) (@pmln_org) February 25, 2021