تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں؟ عدالت نے بڑافیصلہ سنادیا

تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں؟ عدالت نے ...
تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو سینیٹ الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں؟ عدالت نے بڑافیصلہ سنادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے امیدوارسیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیئے اہل قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے چند روز قبل سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ  کے جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس امجد علی سہیتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا۔

مزید :

قومی -