اقوام متحدہ مالیاتی احتساب کے حوالے سے غیر مساوی معاہدوں کا جائزہ لے: عمران خان 

اقوام متحدہ مالیاتی احتساب کے حوالے سے غیر مساوی معاہدوں کا جائزہ لے: عمران ...
اقوام متحدہ مالیاتی احتساب کے حوالے سے غیر مساوی معاہدوں کا جائزہ لے: عمران خان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی  مالیاتی احتساب  کی شفافیت پر  جاری رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالیاتی احتساب کے حوالے سے  غیر مساوی معاہدوں  کا از سر نو جائزہ لیا جانا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ملکوں سے کھربوں  روپے منی لانڈرنگ سے دیگر ممالک میں منتقل ہوئے۔مالیاتی شفافیت کے حوالے سے ہم اپنی تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کوٹیکس اصلاحات ،منی لانڈرنگ سےمتعلق اقدامات کرنےہونگے،رقوم کی غیرقانونی ترسیل پرقابوپانےکیلئے متعلقہ اداروں کومضبوط بناناہوگا۔پاکستان عالمی رپورٹ  میں دی گئی سفارشات کی توثیق کرتاہے۔ملک کےاندراوربیرون ملک مالیاتی لین دین کوقانون کےدائرےمیں لاناہوگا۔شفافیت کےبرعکس اقدامات کیخلاف عالمی سطح پرجرمانےعائدکیےجائیں۔

مزید :

قومی -