ثروت گیلانی کی صلیب پہن کر ایونٹ میں شرکت، پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا

سورس: Instagram
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے پاکستانیوں کے نشانے پر آگئیں۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز ایونٹ میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے گلے میں عیسائیوں کے مذہبی نشان صلیب کا لاکٹ پہن رکھا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے یہ سوال پوچھنا شروع کردیا کہ ان کا مذہب کیا ہے۔
ایک صارف نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ اس طرح کی حرکتیں کر کے یہ لوگ متنازعہ بننے کی کوشش کرتے ہیں، ایک طرح سے یہ ان کا سٹنٹ ہوتا ہے۔‘
پاکستانیوں کی جانب سے صلیب کا لاکٹ پہننے پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ میں رد عمل کا اظہار کیا اور کہا ’ میرے بارے میں رائے تب قائم کریں جب آپ کامل ہوں۔‘
View this post on Instagram