افغانستان میں سیکیورٹی فورسز  پر ایک اور حملہ، 6 اہلکار ہلاک 4 زخمی 

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز  پر ایک اور حملہ، 6 اہلکار ہلاک 4 زخمی 
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز  پر ایک اور حملہ، 6 اہلکار ہلاک 4 زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے صوبہ ہرات میں  سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ کے قریب کار دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے میں  چھ اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع کوہسان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکے اور طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ  4 زخمی ہوگئے۔ہرات کے گورنر سید وحید قتالی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات پہلے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو کار بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹے تک جاری رہیں۔
طالبان کی جانب سے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو ورز قبل افغانستان کے صوبے لوگار میں بھی سیکیورٹی فورسز  پر حملے میں نو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔گزشتہ دو ماہ میں افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔