آسٹریلیا میں اب گوگل اور فیس بک میڈیا کمپنیوں کو پیسے دیا کریں گے، تاریخی قانون منظور کرلیا گیا

آسٹریلیا میں اب گوگل اور فیس بک میڈیا کمپنیوں کو پیسے دیا کریں گے، تاریخی ...
آسٹریلیا میں اب گوگل اور فیس بک میڈیا کمپنیوں کو پیسے دیا کریں گے، تاریخی قانون منظور کرلیا گیا
سورس: Wikimedia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک تاریخی قانون منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب گوگل اور فیس بک آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر منافع میں سے ان میڈیا کمپنیوں کو بھی حصہ دیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی وزیرخزانہ جوش فرائیڈن برگ اور وزیراطلاعات پال فلیچر کی طرف سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی میڈیا خبریں اور مضامین کی اشاعت کے لیے جو محنت کرتا ہے، اس قانون کے ذریعے انہیں اس کا صلہ مل سکے گا۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ ایک انتہائی اہم قانون ہے جس کا دنیا بھر کے میڈیا ادارے شدت سے منتظر تھے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا میں یہ قانون لاگو ہونے کے بعد پہلے فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم جب اس پر آزادی اظہار رائے پر پابندی کے الزامات عائد ہوئے اور سخت ردعمل آیا تو فیس بک انتظامیہ اپنا یہ فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو گئی۔ اس کے بعد فیس بک اور گوگل نے آسٹریلوی حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کیے جن کے نتیجے میں آسٹریلوی حکومت نے اس قانون میں کچھ نرمی کرکے اسے لاگو کر دیا ہے۔آسٹریلیا کے بعد برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اس نوعیت کے قوانین لاگو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔