معروف اداکارہ نے اپنے تیسرے شوہر سے طلاق کا فیصلہ کرلیا

معروف اداکارہ نے اپنے تیسرے شوہر سے طلاق کا فیصلہ کرلیا
معروف اداکارہ نے اپنے تیسرے شوہر سے طلاق کا فیصلہ کرلیا
سورس: Instagram/kimkardashian

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین نے اپنے تیسرے شوہر کانیے ویسٹ سے بھی طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق 40سالہ رئیلٹی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین اس سے قبل کرس ہمفریز اور ڈیمن تھامس کے ساتھ رشتہ ازدوج میں منسلک رہ چکی ہیں تاہم ان کی یہ دو شادیاں بالترتیب 2سال اور 4سال ہی چل سکی تھی۔ تھامس سے طلاق کے بعد اس نے 2014ءمیں کانیے ویسٹ کے ساتھ تیسری شادی کی تھی اور اب 6سال بعد ان سے بھی وہ طلاق لینے جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار کم کارڈیشین کو دیکھا گیا۔ وہ اپنی بہن کورٹنی کارڈیشین اور دوستوں کے ہمراہ بیورلے ہلز ہاٹ سپاٹ میٹسوہیزا میں دیکھی گئیں۔ وہاں پہلی بار ان کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نہیں تھی۔ واضح رہے کہ کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کے چار بچے 7سالہ نارتھ، 5سالہ سینٹ، 3سالہ شکاگو اورڈیڑھ سالہ سالم ہیں۔ کم کارڈیشین نے عدالت سے بچوں کی مشترکہ حوالگی کی استدعا کی ہے۔

مزید :

تفریح -