19 سالہ نوجوان جڑواں بہنوں کی جنس تبدیل، دونوں لڑکے بن گئے

19 سالہ نوجوان جڑواں بہنوں کی جنس تبدیل، دونوں لڑکے بن گئے
19 سالہ نوجوان جڑواں بہنوں کی جنس تبدیل، دونوں لڑکے بن گئے
سورس:   Pxhere (creative commons license)

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں 19سالہ جڑواں بہنیں جنس تبدیل کروا کے ’جڑواں بھائی‘ بن گئیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق مائیلا فوئبے ڈی رینزڈے اور اس کی بہن صوفیہ ایلبوکوئرک برازیل کے جنوبی علاقے میں واقع میونسپلٹی بلیومیناﺅ کی رہائشی ہیں جنہوں نے رواں ماہ 13اور 14فروری کو جنس تبدیل کرانے کے لیے سرجری کرائی۔ دونوں کے آپریشن کامیاب رہے اور اب وہ لڑکیوں سے لڑکے بن چکی ہیں۔

آپریشن کے بعد پہلی بار نہانے کے بعد مائیلا اور صوفیہ کا کہنا تھا کہ ان کی یہ نئی جنسی شناخت ’جادوئی‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم نے بچپن سے آج تک ہر کام اکٹھے کیا ہے۔ چنانچہ ہم نے جنسی تبدیلی کے لیے سرجری بھی ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا۔ “ رپورٹ کے مطابق مائیلہ اور صوفیہ دنیا کے پہلے ’ٹرانس جینڈر‘ ہیں جو جڑواں ہیں اور انہوں نے ایک ساتھ جنس تبدیل کرائی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -