کورونا وائرس کپڑوں پر کتنی دیر رہتا ہے؟ تازہ تحقیق میں پریشان کن انکشاف

کورونا وائرس کپڑوں پر کتنی دیر رہتا ہے؟ تازہ تحقیق میں پریشان کن انکشاف
کورونا وائرس کپڑوں پر کتنی دیر رہتا ہے؟ تازہ تحقیق میں پریشان کن انکشاف

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کپڑوں پر کتنی دیر تک رہ سکتا ہے؟ نئی تحقیق میں برطانوی ماہرین نے اس سوال کا انتہائی پریشان کن جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانیہ کی ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کپڑوں پر 72گھنٹوں تک رہ سکتا ہے اور ان کی ایک سے دوسری طرف جا سکتا ہے۔اس تحقیق میں ماہرین نے عام استعمال ہونے والے تین طرح کے کپڑوں تحقیق کی۔

ان کپڑوں میں پولیسٹر، پولی کاٹن اور 100فیصد کاٹن شامل تھے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیٹی لیئرڈ کا کہنا تھا کہ ”ہماری کی تحقیق میں کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کے حوالےسے پولیٹسرسب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے، جس پر وائرس 3دن بعد بھی موجود تھا اور کپڑے کی ایک سے دوسری طرف جانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اس کے بعد 100فیصد کاٹن پر وائرس 24گھنٹے تک موجود رہا جبکہ پولی کاٹن پر صرف 6گھنٹے تک ہی زندہ رہ سکا۔“

مزید :

کورونا وائرس -