'اپوزیشن کور یلیف ملا، ادارے مضبوط ہوئے، یہ ہے تبدیلی، یہ ہے نیا پاکستان '

'اپوزیشن کور یلیف ملا، ادارے مضبوط ہوئے، یہ ہے تبدیلی، یہ ہے نیا پاکستان '
'اپوزیشن کور یلیف ملا، ادارے مضبوط ہوئے، یہ ہے تبدیلی، یہ ہے نیا پاکستان '
سورس:   ٖFile

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کےرہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے اداروں کو مضبوط کیا ہے جس کی وجہ سے آج مسلم لیگ ن کوریلیف ملا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرا  م میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ  ہم نے سرکاری اداروں کو اپنے لیے استعمال نہیں کیا بلکہ مضبوط کیا ہے ، جس کی وجہ سے آج مسلم لیگ ن کو  ریلیف ملا ہے ۔ مریم نواز نے نئے الیکشن کی ڈیمانڈ کی تھی تو الیکشن کمیشن نے فیصلہ دے دیا۔ ہم اداروں کومضبوط کرنے کے لیے آئے تھے ، یہ ہے نیا پاکستان اور تبدیلی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چار حلقوں کے لیے 126دن کا دھرنا دیا تھا لیکن ہماری شنوائی نہیں ہوئی تھی  لیکن اپوزیشن کے مطالبہ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بڑا ریلیف دیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج ادارے مضبوط ا ور خود مختار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ہمارا دامن صاف ہے ہم انویسٹی گیشن کےلیے تیار ہیں۔ 

مزید :

قومی -