بیک وقت دو گرل فرینڈز رکھنے والے آدمی کی انوکھی زندگی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک گرل فرینڈ کو معلوم ہو جائے کہ اس کے بوائے فرینڈ کا کسی دوسری لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے تو اس آدمی کی درگت بن جاتی ہے لیکن امریکہ میں اس آدمی کی بیک وقت دو گرل فرینڈز ہیں اور دونوں کا کہنا ہے کہ ان کا یہ رومانوی تعلق زندگی بھر قائم رہے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کے رہائشی اس 33سالہ شخص کا نام جیمز سمز ہے جو بیک وقت 28سالہ ٹائیکینا تھامپسن اور 26سالہ سونیاشا رولنز کے ساتھ تعلق میں ہے۔
جیمز اور سونیا شا کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ انہیں اکٹھے رہتے ہوئے کچھ عرصہ ہی ہوا تھا کہ جیمز کی آن لائن ہی ٹائیکینیا کے ساتھ ملاقات ہوگئی اور ان دونوں کو بھی باہم محبت ہو گئی۔ جیمز نے اس حوالے سے سونیاشا کو بتایا جس نے ٹائیکینیا کو بھی اپنے تعلق میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ چنانچہ اب ان تینوں کو اکٹھے رہتے دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ جیمز کا کہنا تھا کہ جب میں اور سونیاشا ٹائیکینیا کوملنے گئے اور کچھ وقت اس کے ساتھ گزارا تو ہم تینوں کے لیے ہی ایک دوسرے سے الگ ہونا ناممکن ہو گیا اور ہم وہیں سے ٹائیکینیا کو اپنے ساتھ لے آئے۔ تب سے ہم اکٹھے رہ رہے ہیں اور زندگی بھر اکٹھے رہیں گے۔