ہسپانوی بادشاہ کی شان میں گستاخی کرنیوالے گلوکار کی گرفتاری پر کاتالونیہ میں مظاہرے 

ہسپانوی بادشاہ کی شان میں گستاخی کرنیوالے گلوکار کی گرفتاری پر کاتالونیہ ...
ہسپانوی بادشاہ کی شان میں گستاخی کرنیوالے گلوکار کی گرفتاری پر کاتالونیہ میں مظاہرے 
سورس:   twitter/@pen_int

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین کے صوبہ کاتالونیا سے تعلق رکھنے والے گلوکار پابلو ہاسل کو سپین کی عدالت نے شاہی خاندان کی تحقیراور دہشت گردی و تشدد کو سراہنے کے جرم میں 9ماہ قید کی سزا سنائے جانے اورگرفتاری کے بعد لوگوں نے مظاہرے کیے جس میں جلاﺅ گھیراو ،توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا اور پولیس کی جانب سے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں ۔

مظاہرین نے شہر کی معروف شاہراہ بیا لاطینا کومیدان جنگ بنائے رکھا،اسی شاہراہ پرسپین کی نیشنل پولیس کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے،بارسلونا کے ریلوے سٹیشن سانت کے سامنے سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور وہاں سے مارچ کرتے ہوئے پلاساہسپانیہ پہنچے،پھر وہاں سے مارچ کرتے ہوئے مظاہرین شاہراہ بیالاطینا پر جاپہنچے،یہاں پہنچ کر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں ،مظاہرین نے پولیس پر ششیے کی بوتلیں اورپتھر پھینکے اور کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگائی،بارسلونا کے علاوہ تاراگونا اور ترتوسا میں بھی مظاہرے ہوئے۔

مزید :

بین الاقوامی -