افریقی ملک میں حملے کے دوران ہلاک ہونے والے اطالوی سفیر کی تدفین کردی گئی

افریقی ملک میں حملے کے دوران ہلاک ہونے والے اطالوی سفیر کی تدفین کردی گئی
افریقی ملک میں حملے کے دوران ہلاک ہونے والے اطالوی سفیر کی تدفین کردی گئی

  

میلان (سید وجاہت بخاری) جمہوریہ کانگو میں اطالوی سفیر لوکا اٹاناسیو اور ان کے محافظ آﺅ کوچی جو پیر کے روز افریقی ملک میں ایک حملے میں جاں بحق ہوئے تھے ، ان کی تدفین جمعرات کے روز روم کے سانتا ماریا ڈگلی انجلی باسیلیکا میں ہوئی۔ 

وزیر اعظم ماریو ڈریگی ، وزیر دفاع لورینزو گوری ، وزیر خارجہ لوگی دی مایو اور سینیٹ کے ایوان زیریں اور ایوان زیریں کے سپیکر ، ماریہ ایلیسبیٹا کیسیلٹی اور روبرٹو فیکو نے شرکت کی۔ ان دونوں مقتول کے تابوت اطالوی پرچم سے ڈھانپے گئے تھے۔دونوں افراد کے لواحقین اگلی صف میں تھے۔بدھ کے روز روم میں انجام دیئے گئے پوسٹ مارٹم کے مطابق اٹاناسیو اور آﺅکوچی اغوا کی کوشش میں مارے گئے تھے ۔

مزید :

بین الاقوامی -