تجارتی و تفریحی سرگرمیوں میں اوقات کار کی پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

تجارتی و تفریحی سرگرمیوں میں اوقات کار کی پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری
تجارتی و تفریحی سرگرمیوں میں اوقات کار کی پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری
سورس:   ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارلحکومت میں تجارتی  اور تفریحی سرگرمیوں پر اوقات کار کی پابندی ختم کر دی گئی، 15 مارچ سے ان ڈور شادیوں کی بھی اجازت دے دی جائے گی۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تجارتی اور تفریحی سرگرمیوں پر اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق 15مارچ سےتمام مزارات اور سینما گھر بھی کھل جائیں گے۔ دفاتر میں 50 فیصد عملہ رکھنے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ 

مزید :

قومی -