ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا 
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا 
سورس:   ٖFile

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔ 

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتےہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے! ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا لیکن فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے تمام بلامقابلہ کامیاب امیدواروں کو مبارکبادپیش کرتی ہوں۔ جنرل نشست پر اعجاز چوہدری، عون عباس، سیف اللہ نیاز ی جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر بیرسٹر علی ظفر اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا کی کامیابی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -