جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد

جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد
جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(رضا شاہ) کوریا میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، شکایات اور تجاویز سننے کے لئے ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا۔کوریا میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کے علاوہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عادل خان اور ڈیفنس اتاشی کرنل نوید عباسی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ پاکستانی اشیاءکو کوریا کی مارکیٹ میں فروغ دینا بھی ہمارا ایک اہم مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ سن 2020 کورونا وائرس کی وجہ سے ایک مشکل سال تھا لیکن اب اس نئے سال میں ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کا تشخص نہ صرف کوریا بلکہ پوری دنیا میں بہتر صورت میں پیش کیا جاسکے۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کی طرف سے صدر مدثر چیمہ نے نمائندگی کی جبکہ پاکستانی کمیونٹی کوریا کی طرف سے محمد عالم خان اور پاکستان سٹوڈنٹس اینڈ سکالرز ایسوسی ایشن کوریا کے صدر وجاہت عباسی کے علاوہ کوریا میں موجود ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی سفارتخانے کی اس کاوش کو بہت سراہا۔