امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور فیصلہ منسوخ کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور فیصلہ منسوخ کر دیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور فیصلہ منسوخ کر دیا
سورس:   ٖFile

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک سال قبل لگائے جانے والی گرین کارڈ کے اجراء پر پابندی کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس پابندی سے فائدے کے بجائے نقصان پہنچ رہا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق حکومت کا یہ فیصلہ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھا، اس کے برعکس یہ امریکی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ تھا جس سے امریکی شہریوں اور جائز مقامی رہائشیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے میں دشواری ہوئی۔صدر جوبائیڈن نے اس پابندی کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت گرین کارڈ کے بہت سے درخواست گزاروں کا امریکا میں داخلہ ممنوع تھا۔ 

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اس قانون سے ان امریکی صنعتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جو اپنے کام کے لیے دنیا بھر کی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں گرین کارڈ کے اجرا پر  پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی بھاری بے روزگاری کے درمیان امریکی ملازمین کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -