برطانوی عدالت نے ہیر وں کے ارب پتی تاجر نیرو مودی کو بھارت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

برطانوی عدالت نے ہیر وں کے ارب پتی تاجر نیرو مودی کو بھارت کے حوالے کرنے کا ...
برطانوی عدالت نے ہیر وں کے ارب پتی تاجر نیرو مودی کو بھارت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا
سورس: twitter/@ANI

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مجتبیٰ علی شاہ ) برطانوی عدالت نے بھارتی حکومت کی درخواست پر ہیروں کے ارب پتی تاجر نیرو مودی کو بھارت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔برطانوی عدالت نے جمعرات کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔ نیرو کے وکلا نے بھارت میں انصاف نہ ملنے اور انکی صحت خراب ہونے کی صورت پر برطانیہ میں کیس دائر کیا تھا جیسے برطانوی عدالت نے مسترد کر دیا ۔نیرو مودی کے خلاف بھارتی بینکوں سے دھوکہ دہی اور کروڑوں ڈالر کے فراڈ کے الزامات ہیں ۔عدالت کے فیصلے کے خلاف نیرو مودی کو اب بھی اپیل کا حق حاصل ہے۔ نیرو مودی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوئے کیونکہ اس وقت کرونا کا مسئلہ ہے اور برطانیہ میں لاک ڈاون ہے۔