تعمیراتی شعبے سے متعلق رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم کی ٹیم کو اہم ہدایات

تعمیراتی شعبے سے متعلق رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم کی ٹیم کو اہم ہدایات
تعمیراتی شعبے سے متعلق رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم کی ٹیم کو اہم ہدایات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ معیشت کے استحکام اور کورونا اثرات سے بحالی کے لئے تعمیراتی شعبے کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منصوبوں کی منظوری کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ 

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیراتی شعبے سے متعلق رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور تعمیراتی منصوبوں کی تمام تفصیل آن لائن فراہم کی جائےتاکہ سرمایہ کاروں کیساتھ کوئی دھو کہ نہ ہو۔

اجلاس میں شرکاء کوکم آمدن والے افراد کے لئے گھروں کی تعمیر سے سماجی تنظیم اخوت کے ذریعے معاونت کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس منصوبے کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے اخوت کو مزید پانچ ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ زیر التوا منظوریوں کے عمل کو تیز کیا جائے۔ چئیرمین سی ڈی اے کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ون ونڈو آپریشن، اراضی کی ڈیجیٹلائزیشن اوردیگرامور پربریفنگ دی گئی۔

مزید :

قومی -