پی ایس ایل ، محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں نے مشتاق احمد کا دل جیت لیا

پی ایس ایل ، محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں نے مشتاق احمد کا دل جیت لیا
پی ایس ایل ، محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں نے مشتاق احمد کا دل جیت لیا
سورس: Twitter/@Mushy_online

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)  محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں نے مشتاق احمد کا دل جیت لیا, نائب کوچ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے کپتان ٹیم پلان پر عمل درآمد اور کرکٹ کی اچھی سمجھ بوجھ کا میدان میں استعمال بھی کرتے ہیں، وہ فیصلہ سازی کی صلاحیت اور خلوص نیت سے بھی رکھتے ہیں، ٹیم صرف اوپنرز پر انحصار نہیں کرتی، ہمیں مختلف کرکٹرز نے میچز جتوائے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ملتان سلطانز کے نائب کوچ و  سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ  پی ایس ایل 7میں ملتان سلطانز کی فتوحات مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہیں، انسان صرف کوشش کرسکتا ہے، نتائج اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں،محمد رضوان ایک اچھے کپتان ہیں،وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے ٹیم پلان پر عمل درآمد کرتے ہیں،رضوان کرکٹ کی اچھی سمجھ بوجھ کا میدان میں استعمال بھی کرتے ہیں۔کھلاڑی کپتان کی عزت کرتے ہوئے ان کی باتوں کو وزن دیتے ہیں،ڈاکٹر کی دوا سے زیادہ یقین کی وجہ سے شفا ہوتی ہے،ہم کوچز تو صرف اپنا تجربہ منتقل کرتے ہیں مگر کریڈٹ محمد رضوان اور کھلاڑیوں کو جاتا ہے،کسی بھی عمل میں مشاورت اور تال میل سے مناسب قدم اٹھانا ہی بہترین طریقہ کار ہے۔

گذشتہ سال قیادت میں تبدیلی سے ٹیم کا مزاج بدل جانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ صرف یہی ایک وجہ نہیں مگر محمد رضوان اپنی کارکردگی سے قیادت کا حق ادا کرتے ہیں،وہ فیصلہ سازی کی صلاحیت کے ساتھ خلوص نیت بھی رکھتے ہیں،کپتان کیلیے کھلاڑیوں کو غلطیوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ان کو دبائو سے نکالنا بھی ضروری ہے۔ملتان سلطانز میں بھی اوپنرز نے پرفارم کیا ، ساتھ خوشدل شاہ نے مشکل صورتحال میں مختصر مگر جارحانہ اننگز کھیل کر میچز جتوائے ہیں، ٹم ڈیوڈ اور رائیلی روسو نے بھی پرفارم کیا،خوشدل نے بولنگ میں بھی بہتر کارکردگی دکھائی۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -