یوکرین پر روسی حملے سے متعلق ٹویٹس کرنے والے سینکڑوں اکاﺅنٹس معطل، لیکن کیوں؟ ٹوئٹر نے اعتراف کرلیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی طرف سے اعتراف کر لیا گیا ہے کہ اس نے یوکرین پر روسی حملے کے متعلق ٹویٹس کرنے والے سینکڑوں اکاﺅنٹس غلطی سے معطل کر دیئے تھے۔" ایکسپریس ٹربیون" کے مطابق ٹوئٹر کی طرف سے جاری وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ ان اکاﺅنٹس سے روسی فوج کی نقل و حرکت کے متعلق بتایا جا رہا تھا اور حملے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں ٹویٹس کی جا رہی تھیں۔
ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ہم ایسے اکاﺅنٹس کے خلاف سرعت سے کام کرتے ہیں جو ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تاہم اس دوران غلطی سے بھی کچھ اکاﺅنٹس معطل ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ ایک دن میں جن اکاﺅنٹس کو غلطی سے معطل کیا گیا تھا انہیں بحال کر دیا گیا ہے۔ “