سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شادی پر جاتی ہوئی خاتون جان کی بازی ہارگئی
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسکہ کے علاقہ میں پنجاب پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے اہلکار کی فائرنگ سے رکشہ سوار خاتون جان کی بازی ہارگئی۔
تفصیلات کے مطابق ام تنزیلہ اپنے عزیز کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہوکر شادی میں شرکت کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران پٹرولنگ ہائ وے پولیس کے اہلکار وقاص مسعود نے فائرنگ کردی جس سے خاتون موقع پر ہی چل بسی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اہلکار کو گرفتار کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کے بیان پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سیالکوٹ ڈسکہ کے علاقہ میں پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے اہلکار کی فائرنگ سے 32 سالہ خاتون ہلاک۔ پولیس اہلکار نے رکشہ پر فائرنگ کی۔اہلکار گرفتار مقدمہ درج pic.twitter.com/erWx2PQ0aK
— Muhammad Umair (@MohUmair87) February 25, 2022