جیل بھرو تحریک کا تیسرا راﺅنڈ، کن کن رہنماﺅں نے گرفتاریاں دیں  ؟

جیل بھرو تحریک کا تیسرا راﺅنڈ، کن کن رہنماﺅں نے گرفتاریاں دیں  ؟
جیل بھرو تحریک کا تیسرا راﺅنڈ، کن کن رہنماﺅں نے گرفتاریاں دیں  ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے سلسلے راولپنڈی میں گرفتاریاں دی گئیں، پی ٹی آئی کے 5اہم رہنماﺅں سمیت 90کارکنوں نے گرفتاریاں دیں ۔ 
جیو نیوز کے مطابق گرفتاری دینے والوں میں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، سابق ایم این اے صداقت عباسی، ذلفی بخاری، سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی، سابق ایم پی اے میجر(ر) لطاسب ستی،سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واسق قیوم، سابق رکن اسمبلی عمر تنویر بٹ اور راجہ وحید قاسم شامل ہیں،پولیس نے گرفتاری دینے والوں کو مختلف مقامات پر منتقل کردیا ہے جبکہ مقدمات درج کرنے کے بارے جائزہ لیا جارہا ہے۔ 
دوسری جانب شیخ رشید، عامر کیانی، سرور خان ، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اورسابق وفاقی وزیر غلام سرور خان ریلیوں کی صورت میں کمیٹی چوک آئے لیکن گرفتاریاں دیئے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے ۔ 

مزید :

قومی -