ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ، ٹیم نے قوم کومایوس کیا ، ثناءمیر 

ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ، ٹیم نے قوم کومایوس کیا ، ثناءمیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کھیل سے پوری قوم کو مایوس کیا اس سے قبل آسٹریلیا سے سیریز میںبھی قومی ٹیم کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کھلاڑیوں کو اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت تھی ثناءمیر نے کہا کہ پاکستان کی ویمن ٹیم میں بہت اچھی کھلاڑی شامل ہیں لیکن بدقسمتی سے کھلاڑی جلد پریشر میں آجاتی ہیں ویمنز ورلڈ کپ میں صرف ایک کامیابی عمدہ پرفارمنس نہیں ہے ہر بڑی ٹیم کے خلاف ٹیم پریشر میں کھیلتی نظر آئی اب بھی وقت ہے کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا ہوگی ثناءمیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ویمن ٹیم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے گی اور مستقبل میں محنت سے عمدہ کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔