قومی باﺅلر احسان اللہ بھارتی باﺅلر عمران ملک کاریکارڈ توڑنے کیلئے پرعزم

 قومی باﺅلر احسان اللہ بھارتی باﺅلر عمران ملک کاریکارڈ توڑنے کیلئے پرعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے احسان اللہ نے بھارتی پیسر عمران ملک کی (157 کلومیٹر فی گھنٹہ) رفتار سے کروائی جانے والی گیند بازی کو ریکارڈ توڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔پی ایس ایل سیزن 8 کے دوران اپنی جارحانہ فاسٹ بولنگ سے شہرت پانے والے ملتان سلطانز کے احسان اللہ نے کہا اب تک کی اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میری باو¿لنگ کی رفتار 155 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور مجھے امید ہے کہ بھارت کے عمران ملک کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باو¿لنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور انگلش اوپنر جیسن رائے کی وکٹیں میری پسندیدہ تھیں، کوشش کررہا ہوں قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کی نمائندگی اعزاز حاصل کرسکوں جس کے لئے محنت کررہا ہوں۔