میرا سوہنا لاہور مہم ،ٹاﺅن شپ کے تاجروں نے صفائی ریلی نکالی

میرا سوہنا لاہور مہم ،ٹاﺅن شپ کے تاجروں نے صفائی ریلی نکالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) باغوں کے شہر لاہور کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے چار چاند لگانے اور لاہور کے باسیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین سمیت ڈپٹی سی ای او فہد محمود ڈی جی ایم آپریشنز بلال اشرف اور ان کی دیگر ٹیم نے اپنے سی ای او کا مشن میرا سوہنا لاہور صفائی مہم کو جس طرح کامیاب کر رہے ہیں اور صفائی کے حوالے سے شہریوں کے مثبت نظریات سامنے آنے سمیت مہم کے ساتویں روز اقبال ٹاو¿ن زون 39 ٹاو¿ن شپ کی تاجر برادری نے اس مہم کو مزید کامیاب کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکروں کے ہمراہ ٹاو¿ن شپ بازار میں میرا سوہنا لاہور صفائی مہم کے حوالے سے ٹاو¿ن مینیجر شکیل واحد چوہدری اور متعلقہ زونل آفیسر عاشق حسین کے ہمراہ میرا سوہنا لاہور صفائی مہم ریلی نکالی زون 39 اقبال ٹاو¿ن میں زونل آفیسر عاشق حسین اور ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے اچھے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مشن لاہور شہر کی صفائی کے حوالے سے کسی بڑی نیکی سے کم نہیں ہے ایسے افسران لاہور جیسے بڑے شہروں کے لئے اچھے خیالات اور اچھے مشن کے ساتھ تعینات ہوں تو کارکردگی کی کامیابیاں خود بخود ان کے قدم چومتی ہیں۔


 تاجر برادری نے نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین سمیت ان کی ٹیم کے نئے مشن میرا سوہنا لاہور صفائی مہم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قدم با قدم ہمیشہ کی طرح لاہور شہر کی صفائی کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کا ہر طرح سے ساتھ دینا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے اس مشن میں ہم دن رات ایل ڈبلیو ایم سی کی اعلی قیادت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ ہیں -