بجلی کے بل تاجروں کے ہوش اڑا رہے ہیں،وقا ر احمد میاں

 بجلی کے بل تاجروں کے ہوش اڑا رہے ہیں،وقا ر احمد میاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت کے تاجر صوبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دے کر پنجاب کے زرمبادلہ کے اہداف پورے کرتے ہیں ۔ لاہور کے صنعتکاروں اور تاجروں کی تمام تر محنت اور کاوش کے باوجود مسائل کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی ۔ بجلی کے بل تاجروں کے ہوش اڑا رہے ہیں تو دوسری طرف ڈالر کی اڑان بے قابو سطح پر ہے ۔ امپورٹ پر پابندی سے کاروباری امور شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں ۔

 حکومت تجارتی مراکز کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرے بزنس سیکٹر کے تحفظات اور خدشات سنے جائیں ۔صنعتکاروں اور تاجروں کو مشکل ترین حالات میں سبسڈیز فراہم کی جائیں ۔ تاجر دوست اقدامات کرکے بزنس کمیونٹی میں جاری بے چینی اور غیریقینی میں کمی لائی جائے ۔ انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کی قیادت تاجر دوست اصلاحات کیلئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی ۔