الحمراء میں تین روز ہ لاہور لٹریری فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز

  الحمراء میں تین روز ہ لاہور لٹریری فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)الحمرا میں لاہور لٹریری کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی سیشن میں مندوبین نے اپنے خیالات میں کہا کہ اس ایونٹ سے ملکی سوفٹ امیج کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔دنیا بھرسے آئے مندوبین پاکستان کا خوبصورت چہرہ نہ صرف دیکھیں گے بلکہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں اسے لے کر جائیں گے۔افتتاحی سیشن میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے شرکت کی اور کہا کہ الحمرا دنیا بھر سے آئے اپنے تمام مہمانوں کو کوش آمدید کہتا ہے۔الحمرا نے لاہور لٹریری فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔تین دنوں تک الحمرا میں زبان وادب کی محفلیں سجائی جائیں گی۔لاہور لٹریری فیسٹیول کا شمار دنیا کے صف اول کے ادبی وثقافتی فیسٹیولز میں ہوتاہے۔ لاہور لٹریری فیسٹیول اپنے آغاز سے اب تک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، دنیابھر سے مندوبین لاہور پہنچانا شروع ہوگئے ہیں۔فیسٹیول کے تینوں روز ہزاروں کی تعدا دمیں لوگ فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

مزید :

کلچر -