فلمیں ”دوڑ“اور”36گڑھ“مکمل ہوچکی، شفقت چیمہ

   فلمیں ”دوڑ“اور”36گڑھ“مکمل ہوچکی، شفقت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارشفقت چیمہ نے کہا کہ میری دو فلمیں ”دوڑ“اور”36گڑھ“مکمل ہوچکی ہیں اور جلد ریلیز ہوں گی۔ان دونوں فلموں کے پروڈیوسر اسلم حسن ہیں جبکہ ان فلموں کو ندیم چیمہ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔”دوڑ“کا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جا چکا ہے جو کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ”ہوئے تم اجنبی“اور”دہلی گیٹ“بھی تیار ہیں۔کامران شاہد کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم ”ہوئے تم اجنبی“عید پر عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ آج مجھے فلم انڈسٹری میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے،اگر میں دین کی تعلیم کی جانب راغب رہتاتوآج میرے پاس کتناعلم ہوتا،میں اتنے سالوں کو خود کو ڈھونڈتاپھررہاہوں۔ شفقت چیمہ نے مزید کہا کہ میری ماں کو کم نظر آتا تھامیں رات کو ان کے پاؤں دباتا اورساتھ گرم پانی سے ان کے پاؤں دھوتا اور پھر اسی پانی سے اپنا منہ دھو لیتا تھا۔ شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اگر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو ماں باپ کاہر حکم ماناجائے، میرے والدمحترم کہتے تھے مولوی بن جا اورمجھے آج معلوم ہوا کہ مولوی وہ ہوتا ہے جو مولا کی خبررکھے۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ مجھ سے ایک نا اہلی ہوئی کہ میں ایک بارچوری چھپے فلم دیکھ کر آیا اور پھر یہ سلسلہ چل پڑا۔ میرے والد صاحب نے مجھے اس سے بڑا روکالیکن میں سمجھتاہوں مجھ سے نا فرمانی ہوئی۔
۔ پھر میرے والد نے مجھے کہا کہ جارب تجھے ایکٹر بنائے۔

مزید :

کلچر -