کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،4 رکنی سنیچر گینگ گرفتار

 کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،4 رکنی سنیچر گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے کارروائی کرتے ہوئے4 رکنی سنیچر گینگ کوگرفتارکرلیا ہے۔، انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت رانا نعیم اللہ خاں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بلال،نعمان عرف نومی، احمد اور لقمان گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے2موٹر سائیکل،18 قیمتی موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی، ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزمان کی گرفتاری پر کوٹ لکھپت ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -