ڈکیتی، راہزنی کی درجنوں وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، 2رکشے اور پک اپ 7موٹر سائیکل چوری 

    ڈکیتی، راہزنی کی درجنوں وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، 2رکشے اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل۔فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا۔لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم چور عثمان کے گھر میں گھس کر 7 لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گے، غازی آباد کے علاقے میں ڈاکو سلیم کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر میں موجود 12 لاکھ روپے اور تین تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے، گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر گلزار اور فیملی سے 1لاکھ روپے اور سونے کی چین،ساندہ کے علاقے میں ڈاکو ناصر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر35 ہزار روپے اور 2تولے سونے کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر رضوان سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون،مستی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو عالم شیر سے گن پوائنٹ پر 22 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر 15 ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ملک مدثر سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ لٹن روڈ،شاہدرہ ٹاؤن سے رکشے،مانگا منڈی سے پک اپ اور نولکھا،سبزہ زار،نواں کوٹ،گلبرگ، ڈیفنس سی،کاہنہ،نیو انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -