جیل روڈ پر تیز رفتار کار حادثہ کا شکار،دو نوجوان معمولی زخمی 

جیل روڈ پر تیز رفتار کار حادثہ کا شکار،دو نوجوان معمولی زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)جیل روڈ پر تیز رفتار کار حادثہ کا شکار ہوگئی، کارسوار چار میں سے دو نوجوان معمولی زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چار کم عمر نوجوان ایک دوسری گاڑی کے ساتھ ریس لگاتے فٹ پاتھ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئے، چاروں نوجوان معجزانہ طور پر بچ گئے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دو زخمی نوجوانوں کو طبی امداد دی گئی، چاروں نوجوانوں نے اپنا نام بتانے سے انکار کر دیا۔

مزید :

علاقائی -