لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد، پولیس ہائی الرٹ

 لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد، پولیس ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں میچز کے تناظر میں لاہور پولیس ہائی الرٹ، سول لائن ڈویعن میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کر کے چیکنگ کی۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پی سی ہوٹل کے ارد گرد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، ظفر علی روڈ،قربان لائن،گورا قبرستان اور پی سی ہوٹل سے پل نہر مال میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلز، سرائے، گیسٹ ہاؤسز،دکانوں، گوداموں کو چیک کیا گیا۔ایس پی سول لائنز محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ سپروائزری افسران اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں، حساس مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد،گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے

مزید :

علاقائی -