ہائیکور ٹ کے حکم پر 9شاہراؤں کو ماڈل بنانے کا مشن جاری ہے،عامر احمد

ہائیکور ٹ کے حکم پر 9شاہراؤں کو ماڈل بنانے کا مشن جاری ہے،عامر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندہ سے)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لاہور کی 9اہم شاہراؤں کو ماڈل بنانے کا مشن جاری ہے، ان شاہراہوں کو مرحلہ وار ماڈل شاہراہ بنا رہے ہیں،بار بار نوٹسز جاری کرنے کے بعد قابل عمل اقدام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ چیف ٹاؤ ن پلانر اسدالزمان اورڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ تھری علی نصرت کی نگرانی میں ایل ڈی اے کے عملے نے گلبرگ ٹو حالی روڈ کے اطراف آپریشن کر کے متعدد تعمیرات مسمار اور سربمہر کردیں۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کے عملے نے گلبرگ ٹو میں پلاٹ نمبر پی ون پر غیر قانونی طور پر قائم ریستوران مسمار کر دیا۔گلبرگ ٹو میں پلاٹ نمبر ڈی 113 میں قائم غیر قانونی تعمیر کو بھی مسمار کردیا۔

گلبرگ ٹو کے اے، بی اور گلبرگ تھری کے ای ون بلاک میں کل 10 کمرشل املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔سیل کی جانے والی املاک میں بینک، مارکی، کمرشل پلازہ، فوڈ پوائنٹس اور دفاتر شامل ہیں۔ان املاک کو غیر قانونی تجاوزات بنانے، پارکنگ کی جگہ نہ چھوڑنے اور بلڈنگ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔