فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 1300لیٹر ناقص دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 1300لیٹر ناقص دودھ تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(اپنے نمائندہ سے)معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن۔جعلی دودھ تیار کرنیوالا سپلائر پکڑا گیا، 1300 لیٹر مضر صحت دودھ نامی سفید محلول تلف کر دیا گیا۔  ڈیری سیفٹی ٹیموں نے کھڈیاں خاص میں جعلی دودھ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر1300  لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران سکشن پمپ، 10 پلاسٹک ڈرمز، 2گیس سیلنڈرز، چولہا اور گاڑی بھی ضبط کرلئے گئے۔مدثرریا ض ملک نے بتایا کہ موقع پر کئے جانے والے ٹیسٹ فیل آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دودھ میں قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔جعلی دودھ بنانے والے 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ڈی جی مزیدنے بتایا کہ ناقص دودھ لاہور میں مختلف گوالوں اور دکانوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔مضر صحت دودھ تیار کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی۔ڈی جی فوڈ نے واضح کیا کہ قدرتی اجزاء سے محروم دودھ انسانی جسم میں پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے،شہری گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے آج ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں موجود صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔