پی یو جے کے انتخابات، فرخ شہباز وڑائچ صدر منتخب

پی یو جے کے انتخابات، فرخ شہباز وڑائچ صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب یونین آف جرنلسٹ (پی یو جے) کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، فرخ شہباز وڑائچ صدر،حامد نواز سینئر نائب صدر، سید امجد حسین بخاری، سعید احمد سعید،کاشف بھٹی نائب صدور منتخب ہوگئے. سیکریٹری کی نشست  پر فیصل سلہریا کامیاب ہوئے۔عبد الحمید گورائیہ، ارسلان اعظم پی یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹریز جبکہ صبا چوہدری، مقدس فاروق اعوان اور صفدر علی جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے۔ انتخابات میں ساجد خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی ایگزیکٹو کونسل کی نشستوں پر سرفراز راجہ،  مریم اکرام، عبد الماجد ملک، رخشان میر، نبیل کمبوہ، حافظ زوہیب طیب اور شاہد منیر کامیاب ہوئے۔ ارکان  نے یاسین مغل، فیصل وقاص، رانا زوہیب اور طفیل شریف کو بھی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب کیا۔سیاسی جماعتوں اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے فرخ شہباز وڑائچ کو صدر پی یو جے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف قارئین کی ذہنی آبیاری کیلئے استعمال کریں گے بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے صحافیوں کو موجودہ دور میں درپیش مسائل کے حل کے ضمن میں بہتر راہنمائی دیں گے۔