کنز المدارس کے دوسرے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری

      کنز المدارس کے دوسرے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (سٹاف رپورٹر) جامعتہ المدینہ میں  دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے دوسرے سالانہ امتحانا ت کا سلسلہ جاری، کراچی، حیدر آباد، میرپورخاص، سکھر، کوئٹہ،ملتان، فیصل آباد،لاہور،گجرات، گجرانوالہ،سرگودھا،جہلم، اسلام آ باد، راولپنڈی، ہری پور، کے پی کے اور کشمیر سمیت ملک بھر میں قائم  621 امتحانی مراکز میں تجویدوقرآ ت، درس نظامی، تخصصات اور شارٹ کورسزکا امتحان دینے کیلئے   80 ہزار 627 طلبہ و طالبات  شریک ہیں جبکہ تحفیظ القرآن کے امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 8 ہزار 573 ہے۔
امتحانی مراکز میں معاملات و امور کی نگرانی کیلئے 3 ہزار 140 اساتذہ کرام اپنے فرائض نبھا رہے ہیں جبکہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے  اراکین  اور کنزالمدارس بورڈ کے ذمہ داران نے امتحانی مرکز کا دورہ کیااور وہاں موجود ناظم امتحانات سے پیپر سے متعلق آگاہی حاصل کی۔