جاری مالی سال، ملبوسات کی برآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ

جاری مالی سال، ملبوسات کی برآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی):ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1.7 فیصدکی معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2.126 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.7 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2.163 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، جنوری میں ملبوسات کی برآمدات کاحجم 293 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 11.5 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جنوری میں  ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو331 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔، دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں  ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر8.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، دسمبرمیں  ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو319 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجنوری میں کم ہوکر293 ملین ڈالرہوگیا۔

مزید :

کامرس -